پرتگال: بے روزگاری، معاشی بدحالی کیخلاف مظاہرے، حکومت سے استعفے کا مطالبہ

پرتگال: بے روزگاری، معاشی بدحالی کیخلاف مظاہرے، حکومت سے استعفے کا مطالبہ

May 27, 2013

لزبن (این این آئی) پرتگال کی سڑکوں پر ہزاروں مشتعل مظاہرین حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔پرتگال کے سب سے بڑے شہر اور دارالحکومت لزبن میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرے میں ہر عمر کے لوگوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے مستعفی ہونے کے مطالبات لکھے ہوئے تھے۔مظاہرین نے مارچ کے دوران حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہاکہ عوام میں بے روزگاری اور معاشی بدحالی پر شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ حکومت اضافی خرچے ختم کر کے سادگی اپنائے نہ کہ غیر ضروری حکومتی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈالا جائے۔ ریاستی معاملات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ صدر اینیبل کواکو سلوا کو فوری طور حکومت تحلیل کر کے جلد نئے وزیراعظم کے لئے انتخابات کا اعلان کردینا چاہیے۔
پرتگال

مزیدخبریں