عمان (این این آئی) پاکستان سمیت 18 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں اگلے ہفتے اردن میں شروع ہوں گی۔ مشترکہ فوجی مشقوں میں 18 ممالک کے 15 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔ اردن کی آرمڈ فورسز ایگر لائن 2013ءفوجی مشقوں کی میزبانی کریں گی۔ اردن کے فوجی حکام کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں میں برطانیہ، بحرین، کینیڈا، جمہوریہ چیک، مصر، فرانس، عراق، اٹلی، لبنان، پاکستان، پولینڈ، قطر، ترکی، یو اے ای، سعودی عرب، امریکہ اور یمن کے 15 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔ فوجی مشقیں 2 ہفتے جاری رہیں گی۔
فوجی مشقیں