طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کونفسیاتی مریض اور حکمرانوں کو بے حس کردیا ہے، مجاہد عبدالرسول

May 27, 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو نفسیاتی مریض اور حکمرانوں کو بے حس بنا دیا ہے۔ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہوچکا ہے ملک کو معاشی خودکش حملوں سے بچانے کے لئے حکمرانوں کوزبانی جمع خرچ کے علاوہ اب کچھ کرنا چاہئے۔ مائیں اپنے بچے فروخت کرنے اور والدین خود سوزیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ ٹاﺅن میں ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے مفادات اور عزت کی خاطر آپس میں صلح کا ڈرامہ بھی مکمل کرلیا ہے مگر عوام کی بدحالی پر کسی کو توجہ دینے کی فرصت نہیں۔ شدید گرمی اور مہنگائی میں عوام کو زندہ درگور کیا جارہا ہے۔ حکمرانوں کے دعوے جھوٹے وعدے ملکی ترقی اور خوشحالی کے ضامن نہیں ہوسکتے۔ اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر محمد طاہر قادری، محمد نواز قادری کے علاوہ دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں