کراچی (کرائم رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کا نام استعمال کرکے بھتہ وصول کرنے والے شخص گلستان جوہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاک 16میں واقع ہارڈ ویئر کی دکان پر نوید نامی شخص ایم کیوایم کے نام پر دکان کے مالک مطیع اللہ سے ہر ماہ بھتہ وصول کررہا تھا گزشتہ روز بھی نوید کی دکان پر بھتہ لینے پہنچا تو حق پرست رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی نے اس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی اور پولیس نے موقع پرپہنچ کر نوید عرف نومی کو گرفتار کرلیا۔ دریں اثناءمتحدہ قومی موومنٹ نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ ایم کیوایم نے ہر قسم کے چندے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
بھتہ لینے والا