اسلام آباد+ینگون ( سپیشل رپورٹ+ثناءنیوز)مےانمارمیں پہلے بودھ انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی نسل کشی کی اب حکومت نے مسلمانوں کو دو سے زائد بچوں کی پیدائش سے روک دیا ہے۔ مےانمار کے فساد زدہ صوبے رخائین میں حکومت نے مسلمانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ دو سے زیادہ بچے پیدا نہ کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے بودھ مت کے ماننے والوں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ سرکاری ترجمان کے مطابق مسلمانوں میں پیدائش کی شرح بودھوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہے اور یہی ان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔