باماکو (اے پی پی) فرانس نے افریقی ریاست مالی سے اپنے فوجیوں کے انخلاءکا پہلا بڑا مرحلہ شروع کر دیا۔ مالی کے شمالی علاقوں میں سرگرم عمل شدت پسندوں کے خلاف فرانس کا فوجی آپریشن گذشتہ چار ماہ سے جاری تھا تاہم اب توقع کی جا رہی ہے عنقریب 80 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ باماکو میں واقع فرانسیسی فوجی اڈے کو چھوڑ کر آئیوری کوسٹ روانہ ہو جائے گا۔ فرانسوا اولاند کے وعدے کے مطابق مالی سے فرانسیسی فوجی دستوں کا انخلاءگذشتہ ماہ اپریل میں شروع کیا گیا تھا۔
فرانس/ انخلا
فرانس نے افریقی ریاست مالی سے اپنے فوجیوں کے انخلاءکا پہلا مرحلہ شروع کر دیا
فرانس نے افریقی ریاست مالی سے اپنے فوجیوں کے انخلاءکا پہلا مرحلہ شروع کر دیا
May 27, 2013