آئرلینڈ کے ایڈ جوائس کا 116 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انوکھا ریکارڈ

آئرلینڈ کے ایڈ جوائس کا 116 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انوکھا ریکارڈ

کراچی(این این آئی) آئرلینڈ کے ایڈ جوائس نے پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں 116 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کرایک انوکھا ریکارڈ بنایا۔ وہ تاریخ کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے دو مختلف ممالک کی جانب سے ایک روزہ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ جوائس نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز انگلستان سے کیا تھا لیکن پھر اپنے آبائی ملک آئرلینڈ منتقل ہو گئے ۔جوائس نے اپنی پہلی ایک روزہ سنچری فروری 2007 میں انگلستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گرانڈ میں بنائی تھی جب انہوں نے اوپنر کی حیثیت سے میدان میں قدم رکھا اور گلین میک گرا، شان ٹیٹ اور ناتھن بریکن جیسے مضبوط بالنگ اٹیک کے خلاف 142 گیندوں پر 107 رنز کی عمدہ باری کھیلی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...