ایم کیوایم کی نئی رابطہ کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس کےبعدمیڈیا بریفنگ میں سیاسی معاملات کوپس پشت ڈال کربجلی بحران کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایم کیوایم کےمرکزنائن زیروسےمتصل خورشید میموریل ہال میں نئی متحدہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد رابطہ کمیٹی کے کچھ پرانے اورکچھ نئے چہرے جلوہ گرہوئے، اورملک میں سیاسی ہلچل، حکومت سازی اوردیگرمعاملات کے بجائے بجلی اور گیس کےبحران کوآڑےہاتھوں لیا۔ حیدرعباس رضوی
نےرابطہ کمیٹی کےدیگرارکان واسع جلیل ِ خالدسلطان، ناصرجمال، ارشدبوہرہ، نثارپنہور، اسلم خان آفریدی اورمیاں عتیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ کراچی میں بجلی کاکوئی بحران موجود نہیں بلکہ یہ بحران مصنوعی طور پر کھڑا کیا گیاہے۔
حیدرعباس رضوی کاکہناتھاکہ توانائی بحران ہویا دہشت گردی کا مسئلہ ایم کیوایم آئندہ حکومت سے ہرقسم کاتعاون کرے گی۔ انکا کہناتھاکہ کراچی کے عوام بارہ بارہ گھنٹےکی لوڈشیڈنگ سےتنگ آچکے ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کےمسائل کی برابر کی ذمہ دار ہے۔
اس موقع پر نئی رابطہ کمیٹی حکومت سازی اور دیگر سیاسی نوعیت کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کرتی رہی۔ رابطہ کمیٹی کا کہناتھاکہ فی الحال انکا فوکس بجلی بحران ہے، باقی معاملات تو چلتےہی رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن