اسلام آباد (عترت جعفری) آمدن کے گوشوارے داخل نہ کرنے پر طرح طرح کی سزاؤں سے ڈرانے والے ادارے ایف بی آر کے اپنے افسر انکم ٹیکس کے گوشوارے داخل نہیں کرتے۔ ادارے میں پہلے ہی شکایت ہے کہ افسر اثاثے بھی ظاہر نہیں کرتے۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک حالیہ حکم میں بتایا ہے کہ کافی بڑی تعداد میں افسروں نے ٹیکس سال 2013ء کے گوشوارے داخل نہیں کرائے۔
ایف بی آر کے اپنے افسر بھی انکم ٹیکس کے گوشوارے داخل نہیں کرتے
May 27, 2014