کمیونسٹ پارٹی نے تمام پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس عارضی طور پر معطل کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

اسلام آباد (آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان (سی پی پی) نے سپریم کورٹ میں تمام پرائیویٹ  پاکستانی ٹی وی چینلز  کے لائسنس عارضی  طور پر معطل کرنے کی استدعا  کی ہے۔ یہ آئینی پٹیشن کمیونسٹ  پارٹی کے مرکزی  چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک نے آئین پاکستان کے آرٹیکلز 9,3,2-A اور 184(3) اور پیمرا  آرڈیننس 2002ء کے تحت دائر کی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی نے آئینی پٹیشن میں کہا ہے تمام پرائیویٹ  پاکستانی ٹی وی چینلز   عدلیہ اور فوج  کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ  اور شر انگیزی  پھیلا رہے ہیں جس سے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے  اور یہ سب کچھ ٹی وی مالکان اور اینکر پرسن  دانستہ طور پر  کر رہے ہیں  حالانکہ مالکان اور اینکر پرسن  کو معلوم ہے آرٹیکل 19  میںعدلیہ اور فوج پر تنقید کرنے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔ پیمرا اپنی افادیت کھو چکا ہے اور مرکزی حکومت بھی ان پرائیویٹ پاکستانی ٹی وی چینلزکے مالکان کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔   کمیونسٹ پارٹی نے پٹیشن میںوفاقی حکومت، پیمرا،آئی ایس آئی اور پی بی اے  کو فریقِ مقدمہ  بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...