نئی د ہلی (آئی این پی) بھارتی دارالحکومت کی پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ شہر میں ہر روز چھ لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اب دہلی عورتوں کیلئے محفوظ نہیں۔ دہلی پولیس کے تازہ ریکارڈ کے مطابق جنوری سے اپریل تک 616 ریپ کیس، 1376 جنسی ہراساں کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میں 450 ریپ کیس اور ہزار خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے واقعات رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ دہلی پولیس کا دعویٰ ہے کہ رجسٹرڈ کیسز سے 89 فیصد کیس کو حل کر لیا جاتا ہے۔ این سی بی آر کا کہنا ہے کہ 2011ء دہلی میں 568 اور ممبئی میں 268 ریپ کیس رجسٹرڈ ہوئے۔ 2012ء میں 681 کیسز جبکہ 2013ء میں 1559 کیسز رپورٹ ہوئے۔