نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حلف اٹھانے سے پہلے دن کا آغاز گاندھی کی سمادھی پر حاضری دے کر کیا۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے حلف برداری کی تقریب سے پہلے راج گھاٹ کا دورہ کیا جہاں انھوں نے گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔نریندر موودی 10 منٹ تک گاندھی کی یادگار پر رہے۔ بعدازاں نریندر موودی سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے ملنے ان کے گھر جا پہنچے۔ اٹل بہاری واجپائی نے نریندی مودی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔