نواز شریف سے سلمان خان، دھرمیندر سہیل خان اور انوپم کھیر کا بھی مصافحہ

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے والے بھارتی فنکاروں نے آگے بڑھ کر نوازشریف سے مصافحہ کیا۔ راشٹریہ بھون میں نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شریک بھارتی اداکار سلمان خان، انوپم کھیر، دھرمیندر ، سہیل خان اور دیگر بھارتی فنکار بھی وزیراعظم نوازشریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر خوش نظر آئے۔ تمام فنکاروں نے تقریب کے اختتام پر آگے بڑھ کر وزیراعظم نوازشریف سے مصافحہ کیا اور انہیں بھارت آمد پر خوش آمدید کہا۔

ای پیپر دی نیشن