لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب بیورو کریسی نے ٹیکس آمدن بڑھانے کا منصوبہ بنا لیا ہے، نئے بجٹ میں 5مرلے کے گھروں میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔ بی کیٹیگری کے تمام 5مرلہ گھر سے ٹیکس لینے کی تجویز ہے۔ سی کیٹیگری کے کرائے پر دئیے گھروں سے ٹیکس لینے کی تجویز ہے۔ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کی تجویز ہے۔ ایک ہزار سے 1300 سی سی کار کا ٹیکس 1800سے بڑھاکر 2200روپے سالانہ کرنے کی تجویز ہے، 2000سی سی تک گاڑی 4500سے 6000سالانہ کرنے کی تجویز ہے۔ ایک ہزار سی سی گاڑی لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس بدستور 10ہزار روپے ہو گا۔ موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس 150سے 200روپے کرنے کی تجویز ہے۔