جیکب آباد ( این این آئی) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پولیو کے قطرے پیئے بغیر بھارت پہنچے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دورہ بھارت کے لئے پولیو کے قطرے پیئے اور نہ پولیو ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا، پولیو مانیٹرنگ سیل کے مطابق بھارت سفر کرنے کے لئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی شرط کے باوجود وزیراعظم نوازشریف، مشیر سرتاج عزیز، طارق فاطمی سمیت وفد میں شامل دیگر افراد پولیو سرٹیفیکیٹ حاصل کئے بغیر بھارت گئے، ذرائع وزیراعظم کے مطابق بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کا باقاعدہ اطلاق یکم جون سے ہوگا، اطلاق نہ ہونے کے باوجود سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیرون ملک سفر کے لئے پولیو سرٹیفیکیٹ حاصل کیا تھا۔
نوازشریف پولیو کے قطرے پیئے بغیر بھارت پہنچے‘ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کا باقاعدہ اطلاق یکم جون سے ہوگا: پولیو مانیٹرنگ سیل
May 27, 2014