قمبر: تھانے پر حملہ، پتھرائو سے ایس ایچ او جاں بحق، جوابی فائرنگ، ایک شخص مارا گیا

قمبر+ شہداد کوٹ (اے پی اے+ نوائے وقت رپورٹ) ڈکیتی کے الزام میں نوجوان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے تھانے پر حملہ کر دیا اور شدید پھترائو کیا جس سے ایس ایچ او جاں بحق ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ پتھرائو سے 3 اہلکاروں سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قمبر کے علاقے وگن سے گذشتہ روز پولیس نے نوجوان عبدالجبار سولنگی کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا جس کے بعد اہل علاقہ اور ورثاء نے وگن تھانے کا گھیراؤ کر کے پولیس کیخلاف مظاہرہ کیا اور پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ وگن سمندر خان چانڈیو سمیت چار پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر اللہ ڈینو نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے زخمی ایس ایچ او سمیت 8افراد کو چانڈکا ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایس ایچ او سمندر خان دم توڑ گیا۔ دوسری جانب علاقے میں گشیدگی ختم کروانے کے لئے ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...