بہاولپور (ثناء نیوز) الیکشن ٹربیونل کے حکم پر رحیم یار خان کے حلقہ این اے 192 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آج ( منگل کو ) شروع ہو گا ۔ یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں عام انتخابات کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ غلام رسول کو ریجہ کامیاب قرار پائے تھے ان کی کامیابی کے خلاف مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار مخدوم احمد عالم انور نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا جس پر الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمشن کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے رکھا ہے ۔ دوسری جانب خواجہ غلام رسول کوریجہ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف سپریم کورت سے رجوع کر لیا ہے سپریم کورٹ نے ان کی درخواست سماعت کے لئے تو منظور کر لی ہے لیکن گنتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے سے درخواست مسترد کر دی ہے سپریم کورٹ مقدمہ کی مزید سماعت جون کے دوسرے ہفتہ میں ہو گی ۔