لاہور (سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے سیکرٹری کے خلاف بھی توہین عدالت کی دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ ذکاء اشرف بھی آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی
May 27, 2014