پشاور: ایڈیشنل سیشن جج اجمل وزیر کے محرر کے کمرے میں فائرنگ، ایک شخص زخمی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں ایڈیشنل سیشن جج اجمل وزیر کے محرر کے کمرے میں فائرنگ کا واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اجمل وزیر کے محرر کے کمرے میں دو فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ اس دوران ایک فریق نے فائرنگ کی جس سے تیمور نامی شخص زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو فورا لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فریقین کے مابین رشتے کا تنازع بتایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...