فیصل آباد: لیگی ایم پی اے کا ڈاکٹر پر تشدد، ساتھیوں نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

فیصل آباد+ لاہور (نمائندہ خصوصی+ خصوصی رپورٹر) ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے ن لیگی ایم پی اے اور اس کے سیکرٹری کے خلاف 24گھنٹوں میں مقدمہ درج کیا جائے ورنہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کام بند کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر معروف وینس، ڈاکٹر طفیل، ڈاکٹر رائے عارف، ڈاکٹر عرفان اور دیگر نے الائیڈ ہسپتال میں پولیس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سمندری ہسپتال میں ڈاکٹر سعید اشرف واہلہ روٹین کے مطابق مریضوں کو چیک اپ کر رہے تھے کہ ایم پی اے راؤ کاشف رحیم اپنے سیکرٹری کے ہمراہ ڈاکٹرکے کمرے میں  گئے اور کھڑے ہو کر سلام نہ کرنے کا کہہ کر تھپڑ رسید کر دیا۔ ایم پی اے کی پیروی کرتے ہوئے اس کے سیکرٹری نے بھی ڈاکٹر سعید اشرف کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف، وزیرقانون رانا ثناء اللہ، ڈی سی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ 24گھنٹوں کے اندر اندر ایم پی اے راؤ کاشف رحیم اور اس کے سیکرٹری کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے ہسپتال میں ایم پی اے رائو کاشف رحیم اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ایک ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے اور تشدد کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...