پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن مجبوری میں کرنا پڑتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے اور خود کو ٹھیک کرے۔ موجودہ حالات میں امیر ہو یا غریب دونوں شکایت کررہے ہیں۔ اب ہمیں رونا دھونا چھوڑنا ہوگا، یو ایس ایڈ مالی تعاون کررہا ہے لیکن اب بھیک مانگنے کی عادت ترک کرنا ہوگی۔
فوجی آپریشن مجبوری میں کرنا پڑتا ہے: سردار مہتاب
May 27, 2014