کانو (اے ایف پی) نائجیریا کی حکومت کے ترجمان کے مطابق ملک کے ایک شمال مشرقی مسیحی گاؤں پر مشتبہ طور پر بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے افراد نے حملہ کر کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ احمد سوجی نے بتایا کہ بھاری اسلحہ سے لیس افراد نے اداماوا ریاست کے واگا گاؤں پر حملہ کیا جو ٹرکوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ گاؤں کے متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں امکان ہے کہ وہ جھاڑیوں میں فرار ہو گئے ہیں۔ ایک قریبی گاؤں میں بھی کئی مسلح افراد نے دھاوا بولا ہے۔ مزید برآں بو کو حرام نے مغوی طالبات کے قتل کی دھمکی بھی دی ہے۔