مکرمی! میں 24 مئی بروز اتوار رات کو حسب معمول اپنی سرکاری ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گھر کے قریب دو نوجوانوں نے گن پوائنٹ پر مجھ سے میرے موبائل اور نقدی چھین لی جس کی فوری اطلاع تھانہ غازی آباد کو دی جنہوں نے رجسٹر پر لکھ کر مجھے کل آنے کا کہہ کر ٹرخا دیا جبکہ میں نے انہیں اپنا تعارف بھی کرایا اس کے باوجود کوئی کارروای نہ کی گئی آپ سے التماس ہے کہ میری داد رسی کی جائے (جہانزیب احمد خان ایکسائز انسپکٹر فون نمبر 0300-4348805)