ڈاکٹر طاہرالقادری آج اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے : رحیق عباسی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ لاہور اور سیالکوٹ میں رینجرز کا آنا پنجاب حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا اعلان ہے۔ پنجاب کے محب وطن عوام، سول سوسائٹی اور پڑھے لکھے نوجوانوں نے لوٹ کھسوٹ کے اس نظام کا راستہ نہ روکا تو قتل و غارت گری کی یہ آگ ہر گھر کی دہلیز تک پہنچ جائے گی۔ سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں سانحہ ڈسکہ اور کراچی میں صحافیوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت اور جاں بحق وکلاء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، شیخ زاہد فیاض، احمد نواز انجم، بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، رانا فیاض، فرخ ناز، جواد حامد، ساجد بھٹی و دیگر نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے اجلاس میں بتایا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری آج 27 مئی شام 5:30 بجے اہم پریس کانفرنس سے خطاب اور آئندہ کا لائحہ عمل دینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...