لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے مختلف یونین کونسلوں میں لاروا سرویلنس سرگرمیوں کو ہر تین دن کے بعد دہرایا جائے اور اس حوالے سے واساکے کام پر خصوصی توجہ دی جائے اور مانیٹر کیا جائے، انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے بغیر ڈینگی مچھر ولاروا کا خاتمہ ناممکن ہے کیونکہ جب تک ہر فرد شعوری طور پر اس مہم میں ہمارا ہاتھ نہیں بٹائے گا اس وقت تک ڈینگی کے خلاف جنگ مکمل طور پر نہیں جیتی جا سکتی۔
کمیونٹی کے شامل ہوئے بغیر ڈینگی کا خاتمہ ممکن نہیں: عمران نذیر
May 27, 2015