لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی محمد بوٹا (پائپ فیکٹری والے ) نزد فرنس موڑ کی زیر سرپرستی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے مہر چاندی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما مہر چاندی کی علاقہ کی فلاح و بہبود اور سڑکوں گلیوں اور دیگر بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر علاقہ کے جاوید احمد، محمد ناصر، محمد اختر ، ڈاکٹر محمد قاسم، محمد فاحد اور دیگر نے شرکت کی۔