سانحہ ڈسکہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے: وکلائ، دینی رہنما

لاہور +رائے ونڈ+ کاہنہ( خصوصی نامہ نگار+وقائع نگار خصوصی+ لیڈی رپورٹر+ نامہ نگاران) پولیس نے وکلاء پر سیدھی گولیاںچلاکر لاقانونیت اور سفاکیت کا بدترین مظاہرہ کیا سانحہ ڈسکہ کے ذمہ دار پولیس افسروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ان خیالات کا اظہار وکلائ، دینی اور سماجی رہنمائوں نے کیا۔ نرگس ناہید طارق ایڈووکیٹ چیئرپرسن آل پاکستان لیڈی لائیرز فاؤنڈیشن و چیئرپرسن کلچرل کمیٹی اور محمد اعظم بھٹی چیئرمین ٹور ازم کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سانحہ ڈسکہ میں شہید ہونیوالے وکلاء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ اجلاس میں قیصر سلیم نیاز ، رانا محمد افضل جاوید ، رابعہ منال خان ، ذیشان نقوی ، قمر عباس شاہ ، سکینہ سجاد ، محمد بلال نظامی ، نادیہ شفیق ، کوثر منیر، فائزہ نصرت ایڈووکیٹ، عفت سیف ، نسیم شاہ نقوی و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ لیگل ایجو کیشن کمیٹی پنجاب بار کو نسل کا اجلاس چیرمین لیگل ایجو کیشن کمیٹی رانا انتظار اور سیکرٹری لیگل ایجو کیشن کمیٹی پنجاب بار کو نسل محمد مدثر چوہدری کی قیادت میں ہوا۔ جس میں واقعہ کی مذمت کی گئی۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا پولیس نے وکلاء پر سیدھی گولیاں چلا کر لاقانونیت اور سفاکیت کا بدترین مظاہرہ کیا ہے، حکمرانوں نے ملک کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے۔ انجمن فدایان مصطفی پاکستان کے رہنمائوں ڈاکٹر مفتی نجیب احمد ہاشمی، حافظ محمداکبر جتوئی، سید صالح محمد شاہ ہاشمی، الحاج محمد تنویر خان قادری، صوفی سعید احمد چشتی، قاری محمد اسحاق مدنی ، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے ڈسکہ میں پولیس فائرنگ سے دو وکلاء کی ہلاکت پر گہرے دُکھ کا اظہارکیا۔ ق لیگ کے رہنما میاں کامران سیف ، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں رانا نثار راٹھور، طلحہ برکی، رائو شہاب الدین، چوہدری محمد نواز، شرافت لیاقت بھٹی، ملک محمد خالد ، جوئیہ مہتاب زرگر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزموں کا عبرت ناک سزا کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...