لندن (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ٹریور بیلس کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا، بیلس انگلش ٹیم کی کوچنگ کرنے والے پہلے آسٹریلین ہوں گے۔ بیلس کو پیٹر مورز کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ای سی بی نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بناء پر مئی کے شروع میں مورز کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ بیلس جون میں چارج سنبھالیں گے۔
ٹریور بیلس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
May 27, 2015