کراچی (اے پی پی) روئی کے بھائو 5 ہزار 350 روپے سے 5 ہزار 700 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2014-15ء کی 3 ہزار گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 350 روپے سے 5 ہزار 700 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خانیوال کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 5 ہزار 350 روپے فی من رہے۔ اسی طرح میاں چنوں کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 550 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈھرکی کی روئی کی 200 ہزار گانٹھوں کے مشروط سودے سب سے زیادہ ریٹس 5 ہزار 700 روپے فی من رہے جبکہ وہاڑی کی روئی کی 1 ہزار 200 گانٹھوں کے مشروط سودے بھی 5 ہزار 350 روپے سے 5 ہزار 700 روپے فی من پر بند ہوئے۔