3 ماہ کے دوران40 کروڑ ڈالر کی پراپرٹی خریدی گئی، پاکستان دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا

دبئی (آن لائن) رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے دبئی میں تقریباً 40 کروڑ ڈالر مالیت کی پراپرٹی خریدی گئی جس میں اپارٹمنٹس اور لگژری ولاز شامل ہیں۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ریئل سٹیٹ کے شعبے میں پاکستان دبئی میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے جبکہ پہلا نمبر بھارت کا ہے۔ تین ماہ میں صرف 935 پاکستانی سرمایہ کاروں نے 397 ملین ڈالرز مالیت کے اپارٹمنٹس، آفسز اور لگڑری ولاز کی خریداری کی جبکہ 2013ء اور 2014ء میں پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالرسے زائد کی پراپرٹی خریدی گئی تھی۔ بیشتر پاکستانیوں کی جانب سے خریداری کیلئے پوش جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں ایک اپارٹمنٹ کی اوسط قیمت 21 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ای پیپر دی نیشن