حب: فورسز کا آپریشن، صدر مملکت کے بیٹے پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

حب (آئی این پی) حب کے علاقے رمضان کوٹ میں ایف سی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے پر بم حملے میں ملوث چار دہشت گرد گرفتار کرلئے‘ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ‘ منگل کو ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر حب کے علاقے رمضان کوٹ میں کارروائی کی گئی جس دوران چار دہشت گرد گرفتار کئے گئے جن کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جو مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار دہشت گرد 24مئی کے بم حملے میں بھی ملوث تھا جو کہ صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے پر ہوا تھا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...