اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی اور پاکستان میں دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ چل رہا ہے۔ ضرب عضب شروع ہونے کے بعد سے یہ صورتحال چل رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں ٹی ٹی پی بھارت کیلئے پاکستان میں لڑ رہی ہے۔ پاکستان اس سے اعلان جنگ کئے ہوئے ہے۔ پاک فوج اس سے لڑ رہی ہے۔ طالبان بھارتی پراکسی کے طور پر پاکستان سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ بلوچستان کی شورش میں بھارت کی مدد حاصل ہے۔