ریاست بورنو کے شہر گوبو میں بوکو حرام کے مسلح افراد نےرات کے وقت حملہ کرتے ہوئےچار سو کے قریب مکانات کو آگ لگا دی،حملہ آوروں نے درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نذرآتش کردیا،سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں رات بھر فائرنگ کے تبادلےمیں سینتیس افراد ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے،،نائیجیریا کے شمال میں اسلامی ریاست کے قیام کے لئے بوکو حرام گزشتہ چھ برسوں سےحملے کر رہی ہے