پاکستان اور جنوبی افریقہ کی بحری افواج میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ان دنوں جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے جنوبی افریقہ کے نیول چیف وائس ایڈمرل ایم ایس ہلونگوانے(M S Hlongwane)سے ملاقات کی ۔ چیف آف دی نیشنل ڈیفنس فورس سے ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے چیف آف دی نیشنل ڈیفنس فورس نے خطے میں امن اور استحکام کے قیام میں پاکستان نیوی کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔ امید کی جاتی ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کے اس دورے سے دونوں ممالک اور بالخصوص دونوں ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...