حافظ آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل کی نظربندی کے خلاف حکم امتناعی میں 8 جون تک توسیع

May 27, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے چیئرمین کی نشست کے امیدوار غلام حسین کی نظر بندی کے احکامات کے خلاف جاری حکم امتناعی میں آٹھ جون تک توسیع کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک فیاض کے دباو پرسیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دئیے۔ درخواست گزار رکن پنجاب اسمبلی ملک فیاض کے سگے بھانجے ملک غفور کے مدمقابل ضلع کونسل حافظ آباد کے چیئرمین کے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے جس کی وجہ سے اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

مزیدخبریں