آئی جی ایف سی اورکرم ایجنسی کے عمائدین کا ہیڈکوارٹر قلعہ بالاحصار میں جرگہ

May 27, 2016

پشاور + سوات (بیورو رپورٹ + بی بی سی) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل شاہین مظہر محمود اور کرم ایجنسی کے عمائدین کے درمیان ہیڈ کوارٹر فرنٹیر کور قلعہ بالاحصار میں جرگہ منعقد ہو ا جرگہ کی صدارت آئی جی ایف سی نے کی جرگہ کے دوران کرم ایجنسی میں امن وامان اور دیگر مسائل پر تفصیلاً گفتگو ہوئی قبائلی مشران کی قیادت رکن قومی اسمبلی ساجد طوری کر رہے تھے قبائلی جرگہ نے کرم ایجنسی میں فرنٹیر کور کے کردار کو سراہا اور امن وامان کے قیام کے سلسلہ میں انسپکٹرجنرل فرنٹیرکور میجر جنرل شاہین مظہر محمود کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاقبائلی مشران نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آئی جی ایف سی نے اس موقع پر قبائلی عوام کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ان کے کردار کی تعریف کی اور عمائدین کو یقین دلایا کہ فرقہ واریت میں ملوث ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ملک دشمن عناصر کو جڑ سے ختم کریں گے۔ ادھر سوات میں منعقدہ جرگے میں شامل افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں دفاع کا حق اور ہتھیار دیے جائیں تا کہ وہ شدت پسندوں کے حملوں کی صورت میں دفاع سے محروم نہ ہوں۔ اس جرگے میں جنرل آپریشنل کمانڈر میجر جنرل آصف غفور سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 7سو کے قریب مشران شریک ہوئے۔

مزیدخبریں