کوئٹہ (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت کوئٹہ نے سابق مشیر خزانہ و رکن صوبائی اسمبلی کو کرپشن کیس میں 14روزہ ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا۔ نیب حکام نے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ و رکن صوبائی اسمبلی میر خالد لانگو کو ہتھکڑی لگاکر احتساب عدالت میں پیش کیا۔ میر خالد لانگو نے کہا میں ایک عوامی نمائندہ ہوں مجھے نیب حکام کی جانب سے ہتھکڑی لگاکر عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ میرخالد لانگو نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں گھر سے کھانا فراہم کرنے، اہل خانہ اور دوستوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے میر خالد لانگوسے اہل خانہ اوردوستوں کے نام مانگ لئے اور نیب حکام کو قانون کے مطابق تمام تضاضے پورے کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس موقع پر نیب کے وکیل نے میرخالد لانگو سے کہا کہ وہ بتائیں جو انہیں کھانا چاہئے نیب انہیں فراہم کریگا۔
کرپشن کیس: خالد لانگو کی ہتھکڑی لگا کر پیشی، 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
May 27, 2016