چکوال (نیٹ نیوز) صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں 2 ہزار ایم اے پاس امیدواروں نے محکمہ تعلیم میں چپڑاسی اور مالی کے عہدوں کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ چکوال میں 2 ہزار گریجویٹ اور ماسٹرز ڈگری کے حامل امیدواروں نے محکمہ تعلیم میں گریڈ 4 کی 653 اسامیوں پر درخواستیں جمع کروائیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق نچلے درجوں کی اسامیوں کے لئے مقامی سکول میں 9 ہزار سے زائد امیدوار انٹرویو دینے کے لئے جمع ہوئے، اسی دوران سکول میں بھگڈر مچنے سے 2 امیدوار زخمی بھی ہوئے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس بھی طلب کی گئی۔ سکول میں انٹرویو دینے والی ایک امیدوار نوشابہ نے بتایا کہ انہوں نے ہلیتھ اور فزیکل ایجوکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری لے رکھی ہے۔ اس کے باوجود کوئی مناسب نوکری حاصل کرنے سے قاصر ہیں، اب ان کے پاس چکوال میں محکمہ تعلیم میں چپڑاسی اور نائب قاصد کی پوسٹ پر درخواست جمع کروانے کے علاوہ چارہ نہیں۔ اس حوالے سے جب محکمہ تعلیم کے افسران نے اعتراف کیا اگرچہ شعبے میں ان عہدوں میں بھرتی کے لئے باقاعدہ اشتہار کے بعد امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا ہے لیکن یہ تمام اعلانات اور اشتہارات صرف خانہ پوری کے لیے کیے جاتے ہیں، ان عہدوں پراعلانات سے پہلے امیدوار منتخب کرلیے جاتے ہیں، چھٹی جماعت کی پوسٹس کیلئے ہمیشہ سیاسی بنیادوں پر امیدوار کو منتخب کیا جاتا ہے۔ انٹرویو دینے کے انتظار میں کھڑی ایک امیدوار آمنہ فردوس نے بتایا کہ اس کا شوہر تعلیم یافتہ نہیں ہے، ان کے پاس دو گائے ہیں، اس کے باوجود ان کا گزارا مشکل سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ چیڑاسی کی نوکری کرنا چاہتی ہیں
ایم اے پاس/ چپڑاسی
چکوال: 2 ہزار ایم اے پاس امیدواروں کی چپڑاسی اور مالی کی پوسٹوں کے لئے درخواستیں
May 27, 2016