کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست صرف ایم کیو ایم بنا سکتی ہے۔ زکٰوۃ خیرات کا نظام اچھا ہو تو پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔ حکومتیں پاکستان کو فلاحی ریاستیں بنانے میں ناکام ہو گئی ہیں۔ ایم کیو ایم کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالی گئی لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری۔ حکومتی وسائل ہمارے پاس نہیں لیکن فلاحی سرگرمیوں کیلئے پھر بھی ہمت نہیں ہاری۔ کبھی زور زبردستی سے کھالیں جمع کیں نہ فطرہ زکٰوۃ۔ انہوں نے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں چھیڑا جائے گا تو یہی کہیں گے نہ چھیڑ ملنگاں نوں۔ رسیدوں کا چکر ختم کر دیا، زکٰوۃ اور فطرے کیلئے اکاؤنٹ بنا دئیے ہیں۔
فاروق ستار