ماڈل ایان علی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کر دیا گیا

May 27, 2016

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے خلاف مقد مہ کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں اپیلوں کے فیصلوں تک غیرمعنہ مدت کیلئے مؤخر کردی جبکہ ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے وٹس ایپ کے ذریعے بھجوائی گئی میڈ یکل سرٹیفکیٹ کی ہارڈ کاپی عدا لت میں پیش کی جس پر فاضل عدا لت نے بر ہمی کا اظہار کیا تو سردار لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے عدا لت کو بتایا کہ کراچی سے ہر پیشی پر عدا لت پہنچنا انتہا ئی مشکل ہے انسان بیمار بھی تو ہو سکتا ہے ہم یہاں مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث کر نے کیلئے مو جو د ہیں تاہم پہلے یہ دیکھ لیا جا ئے کہ مقدمہ کا سارا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہے جہاں عدا لت کی جا نب سے فرد جر م عائد کئے جا نے اور بر یت کی درخواست 265/k خارج کئے جانے کے خلاف اپیلیں زیر سما عت ہیں جس پر عدالت نے دلا ئل سے اتفاق کر تے ہو ئے حاضری سے استثنیٰ کی در خواست بھی ریکارڈ موصول ہو نے تک موخر کر دی۔ احاطہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجازکے قتل میں ماڈل ایان علی کو ملوث کرنا بدنیتی ہے۔ وہ تو ڈکیتی کے دوران قتل کا واقعہ تھا۔
ایان علی/سرٹیفکیٹس

مزیدخبریں