آرمی چیف نے امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کرنا ہے تو وزیراعظم کا کیا فائدہ؟ شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر آرمی چیف نے امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کرنا ہے تو وزیراعظم کا کیا فائدہ؟ وزیراعظم صرف فوٹو سیشن کیلئے رہ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قوم ٹی او آر کیلئے بنائی پارلیمانی کمیٹی کی طرف دیکھ رہی ہے، کمیٹی کو جلد از جلد ٹی او آر تشکیل دینے چاہئیں،ہم نے اپوزیشن جماعتوں سے واضح کر دیا ہے کہ اگر پارلیمانی کمیٹی میں کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو چھوڑیں پھر حتمی فیصلہ سڑکوں پر کریں گے، انہوں نے کہا کہ ٹی او آر کی حتمی منظوری ’’ہم‘‘ نے دینی ہے، اپوزیشن نے جو مطالبات پیش کئے تھے وہی مطالبات ٹی او آر میں شامل کئے جائیں گے۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...