اسلام آباد (عترت جعفری) حکومت نے بجٹ میں ایل این جی (سی این جی) کی درآمد پر ٹیکس رعایت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایل این جی اور سی این جی کی درآمد پر 3 فیصد کے حساب سے ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ درآمدی ایل این جی اب سی این جی سٹیشن کو سپلائی کی جاتی ہے جبکہ مجوزہ پاور پلانٹس کو بھی ایل این جی سپلائی کی جائے گی۔ ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اقدام سے آئندہ مالی سال کا ریونیو ہدف کرنے میں مدد ملے گی۔ دریں اثناء آئندہ مالی سال کے لئے 3600 ارب روپے سے زائد کے ریونیو ہدف مقرر کیا جا رہا ہے۔ ملک کے اندر فنشڈ زرعی آلات درآمد پر بھی ٹیرف میں خصوصی رعایات دی جائے گی۔
ایل این جی/ ٹیکس
ایل این جی کی درآمد پر ٹیکس رعایت ختم کرنے کا فیصلہ
May 27, 2016