ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (وقائع نگار) پانامہ لیکس معاملے کی تحقیقات سے قبل ٹی او آرز طے کرنے کے لئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ایک شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پانامہ پیپرز بل کی ڈرافٹنگ کے لئے بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جس کے ارکان کی تعداد 12 ہے جبکہ قواعد کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کی تعداد دس سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔ کمیٹی میں 7ممبران قومی اسمبلی اور 3 سینیٹ سے ہونے چاہئیں جبکہ موجودہ کمیٹی 7 ایم این اے اور 5 سینیٹرز پر مشتمل ہے۔ عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کرے۔
کمیٹی/ چیلنج

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...