قوم آئندہ نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے وفاقی بجٹ کومستردکردیں ،ڈاکٹرفاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن کی جماعتوں نے دوہزارسترہ دوہزاراٹھارہ کے وفاقی بجٹ کوعوام دشمن قراردیتے ہوئے مستردکردیاہے ،،میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوایم کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ عوام پہلے ہی مشکلات کاشکارہے اس بجٹ کے ذریعے ان کی عزت نفس کوبھی مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،،انہوں نے کہاکہ بجٹ میں ایسی کوئی چیزنہیں ہے جس کا فائدہ براہ راست عام لوگوں تک پہنچے ،ان کاکہناتھاکہ پٹرول پرسرچارج ختم کرکے سیلزٹیکس کی شرح کوسات فیصد تک لایاجائے ،مفادعامہ اورمہنگائی پرقابوپانے کیلئے براہ راست ٹھوس اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہاکہ نوازحکومت کایہ پانچواں بجٹ ہے ،،لیکن افسوس کی بات ہے اس بجٹ کے ذریعے ایک خاص طبقے توفائدہ پہچانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن عام لوگوں کے لیے کچھ بھی نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ عوام اپنے حق کیلئے باہرنکلے اوراپنی عزت نفس کوبچانے کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے اس ظالمانہ بجٹ کومستردکردیں ،انہوں نے کہاکہ اب عوام ا پنابجٹ اب خود بنائیں گے اوراسے خود پاس کرائیںگے۔
فاروق ستار

ای پیپر دی نیشن