کراچی( وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بار پھرواضح کیا ہے کہ امتحانات میں نقل ناقابل برداشت ہے نقل کرانے میں جو بھی ملوث ہوگا ۔ کارروائی ہوگی دوسری طرف وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر بھی متحرک ہیں اور میڈیا پر انٹر بورڈ آرٹس کے پرچے کے حوالے سے طلبا کو درپیش مسائل اور ٹیچر ز کے بائیکاٹ کے حوالے سے صورتحال کا نوٹس لیا اور گلشن اقبال کالج کاخود دورہ کیا۔ سپلا اساتذہ سے مذاکرات کےے او ر ان کا بائیکاٹ ختم کرایا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سپلا نے بائیکاٹ ختم کردیا ہے جو امیدوار آج اپنے پیپرز نہیں دے سکے ان کے لئے حل نکالیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ