میاں چنوں (نامہ نگار) نواحی گائوں 4/8 اے آر میں غیر ت کے نام پر بھائی نے پسند کی شادی پر 18سالہ بہن کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ محسن وال کے محمد اسماعیل کی بیٹی آمنہ بی بی نے تین ماہ قبل گھر سے بھاگ کر یاسین سے پسند کی شادی کر لی تھی جس کا اس کے بھائی مدثر کو رنج تھا۔ 8 روز قبل گائوں میں پنچائیت ہوئی جس میں فیصلہ ہوا کہ آمنہ بی بی اپنے ماں باپ کے گھر میں رہے گی جب تک آمنہ کے شوہر یاسین اپنی چھوٹی ماہم 10 سالہ بہن کا نکاح آمنہ کے 27سالہ بھائی کے ساتھ نہیں کرتا اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ منگل تک نکا ح ہو جانا چائیے تاہم بعد میں یاسین کے ولد نے اپنی 10 سالہ بیٹی کا نکاح کرنے سے انکا ر کر دیا جس پر آمنہ بی بی کے بھائی مدثر نے کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔ تھانہ کچا کھوہ پولیس نے ملزم کو کلہاڑی سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
میاں چنوں: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا
May 27, 2017