قصور: بجلی چوروں کا لیسکو کی چھاپہ مار ٹیم پر تشدد، لہو لہان کر دیا

قصور(نامہ نگار) چیف لیسکو کی سید واجد علی کاظمی کی ہدایت پر ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف خصوصی مہم میں متعدد بجلی چوروں کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج اور لاکھوں روپوں کے ڈیٹکشن بل ڈال کر آدھی سے زائد رقم کی ریکور ی کر لی گئی جبکہ رورل سب ڈویژن بہادر پورہ کے ایس ڈی او اور عملہ کو دوران آپریشن تین دیہات میں بجلی چوروں نے یرغمال بنا کر تشدد کر کے لہو لہان کر دیا۔ ایس ڈی او بہادر پورہ سب ڈویژن انجیئر راشد محمود،ایل ایس عمران اور میٹر ریڈر سعیدنے تین دیہاتوں روشن بھیلہ ،بلندی اور بھالہ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا تو تینوں جگہوں پر بجلی چوروں نے لیسکو ٹیم پر دھاوا بول دیا اور انہیں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔25بجلی چوروں اکرم ، عمر، عثمان، تنویر اور عباس سمیت 25افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دیدی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...