کراچی(صباح نیوز)معروف ڈائریکٹر اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید کو کراچی میں ناروے کا قونصل جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔شرمین عبید کی رہائش گاہ پر چھوٹی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں شرمین عبید چنائی کو قونصل جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ شرمین عبید کو ریٹائرڈ ہونے والے محمد مونس کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔