غربت، دہشتگردی، بےروزگاری کےخلاف تعلیم بہترین ہتھیار ہے : قومی امن کمیٹی

May 27, 2017

لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ غربت دہشت گردی بے روزگاری کے خلاف بہترین ہتیھار تعلیم ہے۔ حکومتیں اگر تعلیم کے فروغ کو ترجیح بنا لیں تو چند برسوں میں پاکستان ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہو جائیگا اور ہمارے مسائل بالکل ختم ہو جائیں گے۔ صوبے بھی بجٹ کا کم از کم 10 فیصد تعلیم پر لگائیں۔ چودھری لئیق احمد، ارشاد عالم شاد، مکرم شاہ نقوی، امجد عبید نے کہا کہ پاکستان کی ترقی تعلیم کے پھیلاﺅ میں ہے۔ ہر بچے کو سکول بھجوانے کے نعرے کو عملی شکل دینا ہوگی۔ تعلیم کے فروغ سے ہی بین المذاہب ہم آہنگی بھی ممکن ہے۔ مذاکرے میں سید مبین شاہ، اسد علی زیدی، اعجاز احمد، خالد محمود، وقار احمد، نور حسین، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں