لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لیثر لیگس پاکستان نے 28بار پرتگال کا قومی کلر زیب تن کرنے والے لوئس مورٹے کو رونالڈینو سیون کا حصہ بنادیا جو رواں سال ماہ جولائی میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ رونالڈینو سیون پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کے ہمراہ نمائشی میچز میں حصہ بھی لے گی۔ یوکے کی سب سے بڑی ایمیچر فٹبال لیگ، لیثر لیگس، کمپنی آف ورلڈ گروپ ٹرنک والا فیملی نے کوئٹہ میں ایک پریس بریفنگ میں گذشتہ روز بلوچستان کے پُرجوش فٹبالرز کیلئے 5، 6اور 7سائیڈ میں شرکت کی راہ ہموار کردی ۔لیثر لیگس پاکستان قومی سطح پر اس لیگس کو متعارف کرارہی ہے۔چیئرمین ورلڈ گروپ محمود ٹرنک والا نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم پاکستان بھرمیں فٹبال کھیل کو متحرک کرنے میں سنجیدہ ہیں بالخصوص بلوچستان میں جہاں فٹبالکا بیش بہا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن سہولیات کے فقداقن اور مناسب پلیٹ فارم نہ ہونے کے باعث فٹبالرز مایوسی کا شکار ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے فٹبالراز ہمارے ساتھ آئیں اور لیثر لیگس پاکستان سے خود کو رجسٹرڈ کرائیں ۔ ہمیں انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انکی بھرپور راہنمائی کی جائے گی۔ کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی پُروقار تقریب میںمہمان خصوصی میر مجیت محمد حسنی ، سینئر منسٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ، کلچر، ٹورازم ، پاپولیشن ، ویلفیئر،ہیومین رائٹس،مائنوریٹیز افیئرز اور آرچییونے بلوچستان میںلیثر لیگس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ محمود ٹرنک والا اور جملہ لیثرلیگس اور ورلڈ گروپ ٹیم کوعظیم قومی خدمت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوںنے بلوچستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے۔بلوچستان میں فٹبال کا بے حد ٹیلنٹ موجود ہ ہے اور یہاں کے فٹبالرز لیثر لیگس میں شرکت کیلئے پُرجوش بھی ہیں۔بلوچستان میں لیثررلیگس کے انعقاد سے مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا عالمی سطح پر ایک سنہری موقع میسر آرہا ہے جس کی بدولت یہاںکے نوجوان فٹبالرزکو اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے کا بھی موقع ملے گا۔انس ٹرنک والا ، ڈائریکٹر ،ورلڈ گروپ نے دوران خطاب کہا کہ لیثرر لیگس پاکستان کے کھلاڑیوں کیلئے مددگار ثابت ہوگی اور یہاں سے انٹر نیشنل فٹبالرز فارن یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیںگے بلکہ انہیں غیر ممالک میں روزگار کے مواقع بھی حاصل ہونگے۔انس ٹرنک والا نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے انٹرنیشنل کوچز کی زیرنگرانی تربیت کے مواقع کے ساتھ پاکستان بھر میں ہزاروں پچز بھی ان کھلاڑیوں کوصحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا ذریعہ بنیں گی۔فٹبال پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے ۔ ہماری کوششیں فٹبال کھیل کو گراس روٹ لیول سے ترقی دینے کی جانب مرکوز ہیں ۔ لیثرر لیگس نوجوان کھلاڑیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا کہ جس کے باعث پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔لیثررلیگس کے چیف آپریشن آفیسر اسحق شاہ نے کہا کہ لیثرر لیگس کے ذریعے پاکستان کے جملہ باصلاحیت کھلاڑیوںکو ایک ایسا پلیٹ فارمم فراہم کیا جائے گا جو انہیں عالمی سطح پر روشنا س کرانے کا ذریعہ بنے گا۔ہم پاکستان میںایک ایسا مکمل انفرااسٹرکچر بنانا چاہتے ہیں کہ جو مستقل بنیادوں پر قائم ہو۔ کھلاڑی ویب سائیڈ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ابتدائی طور پر دستیاب گراو¿نڈز کو استعمال کیا جارہا ہے تاہم ہمارا پلان ہے کہ پاکستان میںمزید گراو¿نڈز حاصل کرکے یہاں پچز بنائی جائیں تاکہ بے شمار کھلاڑی اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔اس پُروقا ر تقریب میں چیف آف سٹاف ساو¿درن کمانڈ جنرل محمد کلیم آصف ، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی،ڈی آئی جی بلوچستان، عبدالرزاق چیمہ، آئی جی بلوچستان احسان محبوب و دیگر آرمی جنرلزبھی موجود تھے۔ مذکورہ مہمانوں نے لیثرر لیگس کے بلوچستان میں فروغ فٹبال کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر ورلڈ گروپ اور لیثررلیگس نے بلوچستان کے مستحق فٹبالرز جو پاکستان کی فٹبال سے وابستہ رہے ہیں ان میں ماسٹر صدیق، محمد نبی جن، محمد عارف ، اختر محی الدین، اورنگزیب کیلئے 50,50ہزار روپے کا کیش ایوارڈ دیا ۔ اسکے علاوہ محمد وسیم جو حال ہی میں ڈبلیو بی سی سلور فلائٹ ویٹ چیمپئن شپ میں سلورمیڈل لے کر انہیں بھی 50ہزار روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔